پی ڈی پی ریاستی درجے کی بحالی کو سبوتاج کرنے کوشاں :این سی

   

سرینگر: جموں وکشمیر نیشنل کانفرنس کے ترجمان عمران نبی ڈار نے منگل کے روز پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی کے بیان پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ موجودہ صورتحال کیلئے پی ڈی پی ذمہ دار ہے۔ انہوں نے کہاکہ پی ڈی پی کی غلط پالیسیوں کے نتیجے میں ہی جموں وکشمیر کے لوگوں کو آج یہ دن دیکھنے پڑ رہے ہیں۔ان باتوں کا اظہار موصوف نے سرینگر میں نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران کیا۔انہوں نے پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی کو اپنے گریبان میں جھانکنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہاکہ جموں وکشمیر کی موجودہ صورتحال کیلئے پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی لیڈر شپ ذمہ دار ہیں۔ این سی ترجمان کے مطابق عمر عبداللہ ریاستی درجے کی بحالی کی خاطر جدوجہد کر رہے ہیں۔