پی ڈی پی کے تین قائدین کانگریس میں شامل

   

سرینگر : پی ڈی پی کے تین قائدین ٹی ایس باجوا ، وید مہاجن اور حسین علی وفا جنہوں نے حال ہی میں میں پی ڈی پی سے استعفیٰ دیا تھا ، کانگریس میں شمولیت اختیار کرلی ہے ۔ ان تینوں قائدین نے پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی پر تنقید کی اور کہا کہ ان کے حب الوطنی کے جذبات کو ٹھیس پہنچائی گئی اور یہ لوگ پارٹی میں خود کو بے چینی محسوس کر رہے تھے۔ قومی ترنگا پر پارٹی صدر محبوبہ مفتی کے ریمارکس تکلیف دہ ہیں۔ محبوبہ مفتی نے کہا تھا کہ وہ قومی ترنگا کو صرف اسی وقت لہرائیں گی جب جموں و کشمیر ریاست کا پرچم واپس لایا جائے گا۔