چادر گھاٹ میں جائیداد کے خاطر ایک شخص کا قتل

   

حیدرآباد ۔ 6 ۔ مئی : ( سیاست نیوز ) : چادر گھاٹ کے علاقہ میں جائیداد کی خاطر ایک نوجوان نے اپنے سوتیلے بھائی کا قتل کردیا ۔ مشترکہ جائیداد میں حصہ کی تقسیم کے معاملہ میں ملیش نے اپنے سوتیلے بھائی نوین کا قتل کردیا اور خود سپردگی اختیار کرلی ۔ کٹر سے گلا کاٹ کر بے رحمی سے قتل کرنے والے ملیش نے خود سپرد کردیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ اشوک نامی شخص ملک پیٹ گنج میں آٹے کی گرنی چلاتا ہے اس کی دو بیویاں ہیں بڑی بیوی سماتی اور چھوٹی بیوی بالامنی بڑی بیوی کے تین بچے جن میں قاتل ملیش بھی شامل ہے ۔ چھوٹی بیوی بالامنی کو مقتول 24 سالہ نوین ہی اکلوتی اولاد تھی ۔ نوین نے بی ٹیک کی تکمیل کے بعد حالیہ دنوں سافٹ ویر کمپنی میں ملازمت اختیار کرلی ۔ اشوک کی جائیداد عنبر پیٹ میں پائی جاتی ہے اور اس مشترکہ جائیداد میں حصہ اور تقسیم کے معاملہ میں جائیداد کو اکیلے ہڑپنے کی خاطر ملیش نے نوین کا قتل کردیا ۔ ۔ ع