چارلس کو نیوزی لینڈ نے بھی سرکاری طور پر بادشاہ تسلیم کیا

   

ویلنگٹن:چارلس سوئم کو نیوزی لینڈ میں ایک سرکاری تقریب میں باضابطہ طور پر نیا بادشاہ اعلان کر دیا گیا ہے ۔نیوز ویب سائٹ ‘سٹف’ نے بتایا کہ ویلنگٹن میں پارلیمنٹ میں ہونے والی تقریب میں 1000 سے زیادہ لوگ موجود تھے جو مرکزی اعلان کو پڑھنے اور گارڈ کی تبدیلی دیکھنے کے لیے پارلیمنٹ کی سیڑھیوں پر جمع ہوئے تھے ۔اعلانیہ تقریب میں 21 توپوں کی سلامی دی گئی، جو تقریب کی خاص کشش رہی۔ ان کے سب سے بڑے بیٹے چارلس سوئم فوراً ہی برطانیہ کا نئے بادشاہ بن گئے ۔