چارٹرڈ اکاونٹنٹس انٹر میڈیٹ امتحان کے نتائج

   

حیدرآباد ۔ 12 ۔ فروری : ( سیاست نیوز ) : انسٹی ٹیوٹ آف چارٹرڈ اکاونٹنٹس آف انڈیا کے SIRC برانچ حیدرآباد نے اطلاع دی ہے کہ چارٹرڈ اکاونٹنٹس انٹر میڈیٹ امتحان منعقدہ نومبر 2018 کے نتائج کا اعلان کیا گیا ہے ۔ نئی دہلی کے ارجن منوجا کو آل انڈیا ٹاپر قرار دیا گیا جب کہ فتح گڑھ صاحب کی دیویا گپتا کو دوسرا رینک اور نئی دہلی کے پرہانشو شرما کو تیسرا رینک ملا ۔ حیدرآباد کے 11 طلباء میں کامیاب قرار دئیے گئے ہیں ان میں محمد مدثر الدین بھی شامل ہیں جن کا رول نمبر 669002 ہے ۔۔