چار سو طالبان قیدیوں کی رہائی

   

کابل: افغانستان میں جمعہ کوروایتی جرگہ شروع ہو گیا ہے، جس میں یہ طے کیا جائے گا کہ آیا کابل حکومت کی قید میں موجود چار سو طالبان قیدی رہا کیے جائیں۔ یہ بات اہم ہے کہ امریکہ اور افغان طالبان کے درمیان رواں برس فروری کے آخر میں افغانستان میں قیام امن سے متعلق ایک معاہدہ طے پایا تھا۔ اس معاہدے کے تحت افغان حکومت کی قید میں موجود تمام طالبان قیدیوں کو رہا کیا جانا ہے۔ امریکی وزیرخارجہ مائیک پومپیو نے بھی افغان عمائدین سے اپیل کی ہے کہ طالبان قیدیوں کو رہا کر دیا جائے۔ پومپیو نے کہا کہ امریکہ افغانستان میں امن کی کوششوں کی مضبوطی کے لیے تعاون کرتا رہے گا۔