چار ہزار ڈبل بیڈروم مکانات تقسیم کرنے جی ایچ ایم سی کا منصوبہ

   

گھروں میں نہ رہنے والوں کو کلکٹرس کی جانب سے نوٹس کی اجرائی، دوسروں کو مختص کردینے کا انتباہ
حیدرآباد 10 مئی (سیاست نیوز) جی ایچ ایم سی عہدیداروں نے گریٹر حیدرآباد کے حدود میں تعمیر کے بعد تیار ڈبل بیڈروم کانات مستحقین میں تقسیم کرنے چار ضلع کلکٹرس کو مکتوبات روانہ کیا ہے۔ ضلع حیدرآباد میں 1400 ضلع سنگاریڈی میں 802 اس طرح چار ہزار مکانات خالی ہونے کی حکام نے نشاندہی کی ۔ ان ڈبل بیڈروم مکانات کو کلکٹرس فوری مستحقین میں تقسیم کردینے کی 15 دن قبل مکتوبات روانہ کرکے ہدایت دی گئی ہے۔ 4 اضلاع میں جملہ 70 ہزار ڈبل بیڈ روم مکانات کی تعمیر مکمل ہوئی ہے۔ سب سے زیادہ کولور میں 15,660 مکانات تعمیر کئے گئے ۔ تاحال 66 ہزار مکانات مستحقین کے حوالے کئے گئے جن میں 30 ہزار افراد مکانات میں منتقل نہیں ہوئے۔ یہ تمام لوگ اپنے مکانات مقفل کرکے دوسرے مقامات پر قیام پذیر ہیں۔ چند لوگ مکانات کو کرائے پر دے کر دوسری جگہ رہ رہے ہیں۔ ایسے لوگوں کی نشاندہی کرکے متعلقہ کلکٹرس نوٹس جاری کررہے ہیں۔استفادہ کنندگان کا مثبت ردعمل نہ ملنے اور الاٹ کردہ مکانات میں منتقل نہ ہونے پر یہ مکانات دوسروں کو مختص کرنے پر غور کیا جارہا ہے۔ چند استفادہ کنندگان کا استدلال ہیکہ حکومت سے مختص ڈبل یڈروم مکانات میں رہنے پر انھیں اپنی ملازمتوں کیلئے مشکلات پیش آرہی ہیں۔ آنے جانے کا سفر طویل ہو رہا ہے جس کی وجہ سے وہ ان مکانات میں نہیں رہ رہے ہیں۔ چند مستحقین انھیں الاٹ مکانات کو کرائے پر دے کر ملازمت والے علاقوں میں مقیم ہیں۔ جی ایچ ایم سی نے پہلے 111 مقامات پر ڈبل بیڈ روم مکانات تعمیر کرنے کا نشانہ مختص کیا تھا جس میں سلم علاقوں میں 9828 مکانات اور 66 خالی مقامات میں 90,172 مکانات کی تعمیرات کا آغاز کیا۔ 70 ہزار مکانات کی تعمیرات مکمل ہوئی جن میں 66 ہزار مکانات مستحقین میں تقسیم کئے گئے۔ چند مکانات کی تعمیر جاری ہے۔ چند مکانات کی تعمیرات جاری ہے۔ 2017 تا 2019 گریٹر حیدرآباد میں ڈبل بیڈروم مکانات کیلئے 7.10 لاکھ درخواستیں ملی تھیں۔ حکام نے ان میں 95 ہزار افراد اہل ہونے کی نشاندہی کرکے انھیں مکانات کیلئے اہل قرار دیا تھا۔ درخواستیں داخل کرنے والوں میں صرف 12 فیصد افراد کو اہل قرار دیا گیا۔ مزید 25 ہزار افراد کو مکانات ملنے ہیں۔ ان 4 ہزار مکانات کیلئے 25 ہزار افراد میں سے انتخاب کیا جائے گا۔ 2