چاندنی چوک کی رکن اسمبلی الکا لامبا نااہل

,

   

نئی دہلی ۔ 19 ۔ ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) دہلی اسمبلی اسپیکر کے رام نواس گوئل نے انحراف قانون کی بنیاد پر چاندنی چوک کی رکن اسمبلی الکا لامبا کو قانون ساز اسمبلی سے نااہل قرار دیا ہے۔ الکا لامبا نے اپنے ٹوئیٹر پر عام آدمی پارٹی کی ابتدائی رکنیت سے استعفیٰ دینے کے بعد اسی ماہ کانگریس پا رٹی میں شمولیت اختیار کی تھی ۔ عام آدمی پارٹی کے رکن اسمبلی اور ترجمان سوربھ بھردواج نے الکا لامبا کو نااہل قرار دینے کیلئے درخواست داخل کی تھی۔