چاندی کے تاجرین کے ٹھکانوں پر انکم ٹیکس کے دھاوے

   

آگرہ۔ محکمہ انکم ٹیکس نے اترپردیش کے ضلع آگرہ میں اتوار کی صبح چاندی کاروباری رام کمار گپتا کی رہائشی و کاروباری ٹھکانوں پر دھاوے کئے ۔ دھاوے کی کارروائی سے مقامی صرافہ بازار میں ہلچل مچ گئی۔ موصول اطلاع کے مطابق چھاپے ماری کی کاروائی ابھی جاری ہے ۔ محکمہ کی ٹیمیں کاروباری کے دستاویزات وغیرہ کی جانچ میں مشغول ہیں۔ اس کاروائی کا اثر یہ ہوا ہے کہ آگر ہ کے نمک منڈی، کناری بازار و چوبے جی کا پھاٹک واقع صرافہ بازاروں میں کاروباریوں نے دوپہر ایک بجے تک اپنے ادارے نہیں کھولے ۔ دوپہر میں کچھ ہی دوکانیں کھلی دکھائی دیں۔ محکمہ انکم ٹیکس کے ذرائع نے بتایا کہ صبح چاندی کاروباری کے ٹرانس یمنا کالونی واقع گھر اور نمک کی منڈی واقع ٹھکانوں پر ایک ساتھ دھاوا کیا گیا۔ دونوں جگہ پولیس تعینات ہے اور محکمہ کی ٹیمیں کارروائی میں مشغول ہیں۔