چاند اور مریخ آج ایک دوسرے کے انتہائی قریب ہوں گے

   

مطلع صاف ہونے پر سادہ آنکھ سے نادر نظارہ کا نادر موقع
حیدرآباد۔آسمان میں جمعرات کی شب نادر نظارہ دیکھنے کا موقع ملے گا اور مطلع صاف ہونے کی صورت میں سادہ آنکھ سے بھی یہ دیکھا جاسکے گا۔ خلائی سائنسدانوں کے مطابق 21 جنوری کی شب چاند اور مریخ ایک دوسرے سے بے انتہاء قریب ہوں گے اور دونوں کی قربت کو بہ آسانی دیکھا جاسکے گا۔ برلا پلانیٹوریم کے ڈائریکٹر ڈاکٹر بی جی سدھارتھ نے بتایا کہ یہ مریخ کے چاند سے اس قدر قریب ہونے کا یہ ایک نادر موقع ہے اور کوئی بھی شام کے وقت چاند کی سمت دیکھتے ہوئے اس کے قریب نظر آنے والے لال رنگ کے نشان کو دیکھ سکتا ہے جو کہ چمکتا نہیں ہے لیکن واضح نظر آئے گا۔ انہو ںنے بتایا کہ 21 جنوری کی شب چاند کے قریب نہ چمکنے والی جو لال شئے نظر آئے گی وہ دراصل سیارہ مریخ ہوگا جو کہ سادہ آنکھ کے علاوہ ٹیلی اسکوپ یا دوربین سے بھی دیکھا جا سکتا ہے۔ آسمان میں موجود سیاروں کی گشت میں رونما ہونے والی تبدیلیوں کے ساتھ ہونے والے اثرات اور مذہبی اعتبار سے کئے جانے والے دعوؤں کو سائنسدانوں نے مسترد کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک خلائی مسافتی عمل ہے اسی لئے ایسا کچھ نہیں ہوگا ۔ ڈاکٹر جی ایس سدھارتھ نے بتایا کہ 21 جنوری کو نظر آنے والا نادر نظارہ کوئی بھی دیکھت سکتا ہے اور یہ ایک معمول کی بات ہے لیکن چاند سے بہت زیادہ قریب ہونے کے سبب سیارہ مریخ سادہ آنکھ سے نظر آئے گا اور خلائی سفر کے دوران ہونے والی یہ قربت ایک نادر موقع ہے اسی لئے سائنسدانوں کی جانب سے اسے اہمیت دی جا رہی ہے۔