چاند نظر نہیں آیا رویت ہلال کمیٹی کا اعلان

   

حیدرآباد /29 جولائی (پریس نوٹ ) مرکزی رویت ہلال کمیٹی صدر مجلس علماء دکن کا ماہانہ اجلاس بضمن رویت ہلال ماہ محرم الحرام 1444 ھ زیر نگرانی حضرت مولانا سید شاہ محمد قبول بادشاہ قادری الشطاری معتمد صدر مجلس علماء دکن آج شام خانقاہ کامل مرکزی آستانہ شطاریہ دبیرپورہ میں منعقد ہوا ۔ شہر و ملک کے کئی حصوں میں مطلع ابرآلود اور بارش کا سلسلہ جاری ہے نیز کچھ حصوں میں مطلع صاف ہونے کے باوجود چاند نہیں آیا ۔ لہذا تحت احکام شرعیہ مرکزی رویت ہلال کمیٹی صدر مجلس علماء دکن اعلان کرتی ہے کہ 30 جولائی 2022ء بروز ہفتہ 30 ذی الحجہ 1443ھ ہوگی ۔ اجلاس میں مولانا سید محمد قبول بادشاہ قادری شطاری ، مولانا مفتی خلیل احمد ، مولانا سید حسن ابرہیم حسینی سجاد پاشاہ قادری ، مولانا سید محمود بادشاہ قادری زرین کلاہ ، مولانا سید محمد اولیاء حسینی مرتضی پاشاہ قادری ، مولانا مفتی سید صغیر احمد نقشبندی ، مولانا سید آل مصطفی قادری الموسوی علی پاشاہ ، مولانا سید شیخن احمد شطاری کامل پاشاہ ، مولانا ڈاکٹر سید علی حسینی علی پاشاہ ، مولانا مشہود احمد اور جناب قاضی سید نوراللہ فاروق عارفی نے شرکت کی ۔
شیعہ علماء کا بیان
٭٭ سید علی اصغر جعفری کے مطابق کل ہند شیعہ مجلس علماء و ذاکرین نے یہ اعلان کیا کہ شہر میں چاند نظر نہیں آیا اور نہ ہی کہیں سے رویت ثابت ہوپائی ۔ لہذا شنبہ 30 جولائی 30 ذی الحجتہ 1443ھ ہوگی اور یکشنبہ 31 جولائی یکم محرم الحرام ھ ہوگی ۔ اس کی تصدیق حسب ذیل علما نے کی ہے ۔ مولانا ڈاکٹر سید نثار حسین حیدر آقا ، مولانا رضا عباس خان ، مولانا سید جواد عابدی اور مولانا سید محب عابد ۔