چاند نظر نہیں آیا مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اعلان

   

حیدرآباد۔/3جولائی، ( پریس نوٹ ) مرکزی رویت ہلال کمیٹی صدر مجلس علماء دکن کا ماہانہ اجلاس بضمن رویت ہلال ماہِ ذیقعدہ 1440 ھ زیر نگرانی حضرت مولانا سید محمد قبول بادشاہ قادری الشطاری معتمد صدر مجلس علماء دکن آج شام حسینی بلڈنگ معظم جاہی مارکٹ میں منعقد ہوا۔ شہر میں مطلع ابر آلود تھا، چاند نظر نہیں آیا۔ رویت ہلال کمیٹی گلبرگہ شریف، ورنگل، ناندیڑ ، کڑپہ، بنگلور، چنائی، دہلی، کلکتہ، پٹنہ اور لکھنؤ سے بھی مطلع ابر آلود ہونے اور چاند نظر نہیں آنے کی اطلاعات ملیں۔ لہذا تحت احکام شرعیہ مرکزی رویت ہلال کمیٹی صدر مجلس علماء دکن اعلان کرتی ہے کہ بتاریخ 4 جولائی 2019 بروز جمعرات 30شوال المکرم 1440 ھ ہوگی۔ اس اجلاس میں حضرت مولانا سید محمد قبول بادشاہ قادری الشطاری ، حضرت مولانا مفتی محمد عظیم الدین ، حضرت مولانا مفتی خلیل احمد، حضرت مولانا سید کاظم پاشاہ قادری الموسوی، حضرت مولانا سید حسن ابراہیم حسین سجاد پاشاہ قادری، حضرت مولانا سید محمو د بادشاہ قادری زرین کلاہ، حضرت مولانا سید اولیاء حسینی مرتضیٰ پاشاہ قادری، حضرت مولانا سید حامد محمد افتخار پاشاہ قادری اور جناب قاضی سید نور اللہ فاروقی عارفی نے شرکت کی ۔
شیعہ علماء کا بیان
٭ سید علی اصغر جعفری کی اطلاع کے مطابق کُل ہند شیعہ مجلس علماء و ذاکرین نے اعلان کیا ہے کہ شہر حیدرآباد میں چاند نظر نہیں آیا اور نہ ہی کہیں سے رویت کی اطلاع حاصل ہوئی لہذا 4 جولائی 2019 پنجشنبہ کو 30 شوال المکرم 1440 ھ ہوگی اور 5 جولائی 2019 جمعہ کو یکم ذیقعدہ 1440 ھ ہوگی۔ اس کی تصدیق حسب ذیل علماء نے کی ہے: مولانا سید نبی حسن زیدی، مولانا ڈاکٹر سید نثار حسین حیدر آقا، مولانا رضا عباس خاں ، مولانا سید ظفر یاب حیدر، مولانا سید جلال حیدر، مولانا عسکری علی خاں اور مولانا سید جواد عابدی۔