حیدرآباد /28 اگست (راست) مرکزی رویت ہلال صدر مجلس علماء دکن کا ماہانہ اجلاس بضمن رویت ہلال ماہ صفر المظفر 1444ھ زیرنگرانی حضرت مولانا سید محمد قبول بادشاہ قادری الشطاری معتمد صدر مجلس علماء دکن آج شام خانقاہ کامل مرکزی آستانہ شطاریہ دبیر پورہ میں منعقد ہوا ۔ شہر اور ملک کے اکثر حصوں میں مطلع ابرآلود اور بعض حصوں میں مطلع صاف ہونے کے باوجود چاند نظر نہیں آیا ۔ لہذا تحت احکام شرعیہ مرکزی رویت ہلال کمیٹی صدر مجلس علماء دکن اعلان کرتی ہے کہ /29 اگست پیر /30 محرم الحرام ہوگی ۔ اجلاس میں مولانا سید محمد قبول بادشاہ قادری الشطاری ، مولانا مفتی خلیل احمد ، مولانا سید حسن ابراہیم حسینی سجاد پاشاہ قادری ، مولانا سید محمود بادشاہ قادری زرین کلاہ ، مولانا سید محمد اولیاء حسینی مرتضی پاشاہ قادری ، مولانا مفتی سید صغیر احمد نقشبندی ، مولانا سید شیخین احمد شطاری کامل پاشاہ ، مولانا ڈاکٹر سید علی حسینی علی پاشاہ ، جناب قاضی سید نوراللہ فاروق عارفی نے شرکت کی ۔