چاند نظر نہیں آیا ۔ عیدالفطر کل منائی جائے گی

,

   

نئی دہلی : ہندوستان میںآج شوال کا چاند نظر نہیںآیا ۔ اس طرح کل چہارشنبہ 10 اپریل کو 30 رمضان المبارک ہوگی اور جمعرات 11 اپریل کو یکم شوال ہوگی ۔ جمعرات کو ملک بھر میں عید منائی جائے گی ۔ مرکزی رویت ہلال کمیٹی جامع مسجد دہلی نے اعلان کیا ہے کہ آج 9 اپریل منگل کو ماہ شوال المکرم کا چاند نظر نہیں آیا ۔ لہذا عید الفطر جمعرات 11 اپریل کو منائی جائے گی ۔ اسی طرح ملک کے مختلف مقامات سے بھی چاند نظر نہ آنے کی توثیق ہوئی ہے اور ہر ریاست میں متعلقہ کمیٹیوں اور اداروں کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ چہارشنبہ 10 اپریل کو 30 رمضان ہوگی اور عید الفطر جمعرات 11 اپریل کو منائی جائے گی ۔