چاند پر قدم رکھنے والے93سالہ دوسرے انسان کی چوتھی شادی

   

نیویارک : چاند پر قدم رکھنے والے دوسرے انسان بز الڈرین نے اپنی 93 ویں سالگرہ پر چوتھی شادی کرلی۔سابق امریکی خلاباز بز الڈرین 1969میں ناسا کے اس تاریخی اپولو 11مشن کا حصہ تھے جس نے پہلی بار چاند پر قدم رکھا۔اس مشن کے سربراہ نیل آرم اسٹرونگ تھے جو چاند پرچہل قدمی کرنے والے دنیا کے پہلے انسان تھے جبکہ بز الڈرین یہ اعزاز حاصل کرنے والے دوسرے شخص تھے۔بز الڈرین ان چار زندہ لوگوں میں سے ایک ہیں جو چاند پر چہل قدمی کر چکے ہیں۔برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کے مطابق سابق امریکی خلا باز بز الڈرین نے 93 ویں سالگرہ پر اپنے سے 30 سال چھوٹی ڈاکٹر اَنکا فو سے لاس اینجلس میں شادی کی۔