چاول کی دھوکہ دہی کرنے والا شخص گرفتار

   

شمس آباد /21 اکٹوبر ( سیاست نیوز ) سائبرآباد پولیس نے ایک شکایت پر کارروائی کرتے ہوئے چاول کی دھوکہ دہی کرنے والے شخص کو گرفتار کرلیا ۔ تفصیلات کے بموجب تکاریڈی نے شیوراج اگاڈی کو جعلی دستاویزات پیش کرتے ہوئے اسے یقین دلایا اور کرنول میں واقع ایک چاول کے گودام کا دورہ کرواتے ہوئے یقین دلایا کہ وہ چاول کا بڑا بیوپاری ہے ۔ جس کیلئے اس نے حکومت آندھراپردیش کو 16 کروڑ روپئے کا چالان بھر دیا ہے ۔ اسے پورا یقین دلاتے ہوئے کہا کہ اس کے ہاں دو لاکھ ٹن چاول موجود ہے ۔ اسے مختلف دنوں میں جملہ 12 کروڑ 85 لاکھ روپئے اپنی کمپنی کے نام جمع کروائے ۔ جس کے بعد وہ چاول کی سپلائی نہیں کر رہا تھا جس کے بعد شیوراج نے شمس آباد آر جی آئی پولیس میں شکایت درج کروائی ۔ پولیس نے شکایت درج کرکے تحقیقات کرنے پر انہیں علم ہوا کہ وہ جعلی دستاویزات کے ذریعہ دھوکہ دے رہا تھا جس پر اس کے خلاف مقدمہ درج کرتے ہوئے عدالتی تحویل میں بھیج دیا ۔