چتور میں کار اُلٹ گئی، کرناٹک پولیس کے 3 عہدیدار ہلاک

   

حیدرآباد24جولائی، ( سیاست نیوز) آندھرا پردیش ضلع چتور میں سڑک حادثہ میں کرناٹک کے 3 پولیس عہدیدار ہلاک اور 3 دوسرے زخمی ہوگئے۔ یہ حادثہ تروپتی ۔ چتور ہائی وے پر اس وقت پیش آیا جب تیز رفتار کار بے قابو ہوکر اُلٹ گئی اور روڈ ڈیوائیڈر سے ٹکراکردور جاگری۔ یہ واقعہ آج صبح موضع چوٹپلی میں پیش آیا۔ کرناٹک پولیس عہدیدار چتور سے تروپتی جارہے تھے ۔ حادثہ میں شیواجی نگر پولیس اسٹیشن کے 29 سالہ سب انسپکٹر اویناش، کانسٹبل 26 سالہ انیل اور 30 سالہ ڈرائیور جوزف کی جائے حادثہ پر موت ہوگئی جبکہ سب انسپکٹر ڈکشت اور کانسٹبلس شراون اور بساوا زخمی ہوگئے۔ مقامی افراد نے زخمیوں کو قریبی دواخانہ منتقل کیا۔ کرناٹک پولیس کی ٹیم بنگلور سے چتور پہنچی تھی تاکہ گانجہ اسمگلرس کو گرفتار کیا جائے ۔ چتور ایس پی وائی ریشانت ریڈی اور دیگر نے حادثہ کے مقام کا معائنہ کیا۔ مقامی پولیس مقدمہ درج کرکے تحقیقات کررہی ہے۔ر