چدمبرم، کارتی کو مزید راحت

   

نئی دہلی 28 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) دہلی کی ایک عدالت نے آج سابق مرکزی وزیر پی چدمبرم اور اُن کے بیٹے کارتی کو ایرسیل ۔ میکسیس کیس میں گرفتاری سے عبوری تحفظ میں 18 فبروری تک توسیع کردی۔ خصوصی سی بی آئی جج او پی سائنی نے چدمبرم کو راحت دیتے ہوئے نشاندہی کی کہ وہ یکم فبروری کو دستیاب نہیں رہیں گے جس روز اِس معاملے کو قبل ازیں رکھا گیا تھا۔ دریں اثناء سپریم کورٹ نے آج انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ سے 30 جنوری تک یہ صراحت کرنے کے لئے کہاکہ وہ کن تواریخ پر کارتی چدمبرم سے تفتیش کرنا چاہتا ہے۔