چدمبرم کی نیتی آیوگ پر تنقید

   

نئی دہلی : کانگریس کے سینئر قائد پی چدمبرم نے نیتی آیوگ کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جس میں زرعی قوانین سے متعلق رپورٹ دینے کی سماجی کارکن انجلی بھردواج کی قانون حق معلومات (آر ٹی آئی)کی درخواست کو مسترد کردیا ۔ انجلی بھردواج نے زراعت سے متعلق سی ایمز کی نیتی آیوگ کمیٹی سے رپورٹ مانگی تھی ۔ چدمبرم کے مطابق نیتی آیوگ نے یہ کہہ کر بھردواج کی درخواست کو مسترد کردیا کہ رپورٹ تاحال گورننگ کونسل کو پیش نہیں کی گئی ہے ۔