چراغ ہی سے چراغ جلتے ہیں۔ نلگنڈہ کے نوجوان کو مفت میڈیکل سیٹ حاصل ہوئی ہے‘ دیگر غریب طلبہ کی مدد کا بھی کیاوعدہ

,

   

حیدرآباد۔مایوسی کے عالم میں گھیرے ہوئے اپنی جدوجہد کو مسلسل جاری رکھنے کے دوران کسی حصہ جب غیرمتوقع مدد حاصل ہوجاتی ہے یہ کہانی اسی واقعہ پر مشتمل ہے۔

ضلع نلگنڈہ کے حاضری گوڑہ میں رہنے والے ایک 22سالہ نوجوان محمد مناظر حسین نے میڈیکل سیٹ کے لئے تین مرتبہ قومی اہلیت اور مسابقتی ٹسٹ) این ای ای ٹی کا امتحان لکھنے کے بعد امید توڑ دی تھی۔

ماہانہ چار ہزارروپئے کے عوض موذن کے بیٹے حسین معاشی اور نفسیاتی بحران کے وسط میں پہنچ گئے تھے۔

گھر والوں سے کسی قسم کی مدد پر توجہہ مرکوز کرنا اب حسین کے لئے ناممکن ہوگیا تھا

YouTube video

مذکورہ نوجوان نے پہلے ہی تین مرتبہ این ای ای ٹی امتحان لکھا تھا۔ جس کے نتائج اس کو مایوس کردئے تھے۔

اس وقت جب نوجوان نے فیصلہ کرلیاتھا کہ”وقت ضائع کرنا بندکردے گا“ اور کچھ مضبوط کام کرے گا وہ سیاست اُردو ڈیلی کی نگرانی میں چلائے جانے والے ملت فنڈ پہنچا۔

جب ملت فنڈ انتظامیہ نے مذکورہ نوجوان اور ان کے والد سے تمام تفصیلات سنیں تو انہیں ایسا لگا کہ نوجوان نہایت قابل اورہونہار ہے۔

ملت فنڈ کی جانب سے کچھ مالی مدد کرنے کے بعد انتظامیہ نے نوجوان کو ہدایت دی کہ وہ فوکس اکیڈیمی سے رجوع ہوجائے جہاں پر مسٹر نقی علی تمام ذمہ داری نبھاتے ہیں۔

ملت فنڈ انتظامیہ سے میٹنگ کے دوران وہ اور ان کے والد نے وعدہ کیابہترین نتائج پیش کریں گے۔

منظر حسین نے کہاکہ اگر وہ معمولی ہی صحیح اگر کسی دوسرے کی مدد کرنے کے اہل بن جائیں گے تو انہیں کافی خوشی ہوگی کیوں نہ چراغ سے ہی چراغ جلتے ہیں