چرن سنگھ کو نائب صدر کا خراج

   

نئی دہلی : نائب صدر ایم وینکیا نائیڈو نے سابق وزیر اعظم چودھری چرن سنگھ کو ان کی یوم پیدائش پرخراج عقیدت پیش کیا ہے ۔جمعرات کو قومی کسان دن کے موقع پر یہاں جاری ایک پیغام میں جناب نائیڈو نے کہا کہ چودھری چرن سنگھ کسانوں کے ایک وقف لیڈر تھے ۔ انہوں نے کہا کہ اس موقع پر ان کسانوں کو بھی خراج عقیدت پیش کرتے ہیں جنہوں نے ملک کو اناج کے شعبے میں خود کفیل بنایاہے ۔ نائیڈو نے کہا، ‘‘ملک کے سابق وزیراعظم اورزندگی بھر زراعت اور زرعی مفادات کیلئے وقف سیاست دان چودھری چرن سنگھ جی کی جینتی پر ان کوخراج عقیدت پیش کرتاہوں۔