چلتی ٹرین سے گرنے پر ایک مسافر ہلاک

   

حیدرآباد۔ /6 جنوری، ( سیاست نیوز) ریلوے پولیس کاچی گوڑہ کے بموجب اتفاقی طور پر چلتی ٹرین سے گرنے کے نتیجہ میں ایک شخص ہلاک ہوگیا۔ بتایا جاتا ہے کہ 48 سالہ پی نارائنا ساکن راجندر نگر 5 جنوری کی شام گھٹکیسر تا چرلہ پلی کے درمیان ٹرین میں سفر کررہا تھا کہ اتفاقی طور پر ٹرین سے گرپڑا۔ اس حادثہ میں اس کے سر پر گہرا زخم آیا اور وہ برسر موقع ہلاک ہوگیا۔ ریلوے پولیس نے ایک مقدمہ درج کرلیا ہے۔