چلتی ٹرین کے پیچھے نوزائید بچے کے لئے دودھ کے واسطے دوڑنے والے پولیس جوان کی ہورہی ہے ستائش۔ ویڈیو

,

   

مذکورہ نوزائید کو سابق اسٹیشن پر دودھ نہیں ملنے کی وجہہ سے وہ رو روہا تھا۔ فوری ایک دوکان سے یادو نے دودھ کا ایک پیاکٹ لیا اور چلتی ٹرین کے پیچھے دوڑنے لگا

نئی دہلی۔ چار ماہ کے نوازئید کے لئے دودھ کا پیاکٹ لے کر چلتی ٹرین کے پیچھے دوڑنے والے آر پی ایف کے ایک کانسٹبل کی ریلوے منسٹر پیو ش گوئل نے جمعرات کے روز ستائش کی ہے

منسٹری کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہاگیا ہے کہ مذکورہ کانسٹبل کے لئے انہوں نے ایک نقد انعام کا بھی اعلان کیاہے۔ بیان میں کہاگیا ہے کہ”آر پی ایف کانسٹبل اندر سنگھ یادو 33‘ اپنی ڈیوٹی کے دوران چار ماہ کے نوازائید کے لئے چلتی ٹرین کے پیچھے دوڑ کر دودھ فراہم کرتے ہوئے ایک مثال پیش کی ہے“

۔شریف ہاشمی اپنے شوہر حسین ہاشمی کے علاوہ اپنے 4ماہ کے بچے کو لے کر شارمک خصوصی ٹرین کے ذریعہ بلگام سے گورکھپور کے لئے31مئی کے روز سفر کررہے تھے۔ پچھلے اسٹیشن پر دودھ نہیں ملنے کی وجہہ سے ان کا بچہ رورہا تھا۔

انہوں نے مذکورہ کانسٹبل سے مدد مانگی۔مذکورہ نوزائید کو سابق اسٹیشن پر دودھ نہیں ملنے کی وجہہ سے وہ رو روہا تھا۔ فوری ایک دوکان سے یادو نے دودھ کا ایک پیاکٹ لیا اور چلتی ٹرین کے پیچھے دوڑنے لگا۔

ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ”چلتی گاڑی کے پیچھے دوڑ کر اور کوچ میں بیٹھی خاتون کو دودھ کا پیاکٹ دے کر مذکور ہ کانسٹبل نے انسانیت اور حوصلہ دیکھایا ہے“۔

سارا واقعہ پلیٹ فارم پر لگے سی سی ٹی وی کیمرے میں قیدہوا ہے۔گوئیل نے کہاکہ ایک معصوم کے لئے دودھ کی فراہمی کے مقصد سے چلتی ٹرین کے پیچھے دوڑ کر آر پی ایف کے جوان اندر سنگھ یادو نے ایک قابل تحسین اور مثالی فرض ادا کیاہے