چلر فروش تاجرین میں فی کس 50 ہزار قرض تقسیم کا آغاز

   

حیدرآباد ۔ 28 جنوری (سیاست نیوز) گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن کی جانب سے اسٹریٹ وینڈرس (چلر فروش) کو مالی امداد فراہم کرنے اور ان کے معیار زندگی کو بہتر بنانے کے اقدامات کئے جارہے ہیں۔ اسٹریٹ وینڈرس کو تیسری قسط کے طور پر 50 ہزار روپئے تقسیم کرنے کا آغاز کیا گیا ہے۔ قرض ادا کرنے کے حصہ کے طور پر چلر فروش کو قرض فراہم کرنے کیلئے گریٹر حیدرآباد میں ایک سروے کیا گیا جس میں 1,63,274 افراد کی نشاندہی کی گئی اور 1,62,985 افراد کو شناختی کارڈس جاری کئے گئے۔ 30 وینڈنگ کمپنیوں کے ساتھ 584 کامن انٹرسٹ گروپس تشکیل دیئے گئے ہیں۔ 72,718 افراد کیلئے 93.83 کروڑ روپئے کا قرض منظور کیا گیا جن میں 60,306 اسٹریٹ وینڈرس میں 72.27 کروڑ روپئے کے قرض تقسیم کئے گئے۔ تیسرے مرحلہ کی قرض رقم تقسیم کی جارہی ہے جس میں فی کس 50 ہزار روپئے کے حساب سے 1.09 کروڑ روپئے تازہ طور پر 227 اسٹریٹ وینڈرس میں تقسیم کئے گئے ہیں۔ مرکزی و ریاستی حکومتوں کی جانب سے پہلے سے ہی نافذ کردہ اسٹریٹ وینڈرس کی معاشی اور سماجی ترقی کیلئے پی ایم سریکشا بیمہ یوجنا، جیون جیوتی بیمہ یوجنا و دیگر اسکیمات سے چلر فروش تاجرین کی مکمل تفصیلات پر مبنی خصوصی جامع ایپ تیار کیا گیا ہے۔ اسٹریٹ وینڈرس کو سرکاری اسکیمات کے تعلق سے شعور بیداری کیلئے ’’مائی بھی ڈیجیٹل‘‘ نامی پروگرام کا آغاز کیا گیا ہے۔ ن
ان چلر فروش تاجرین سے سوئیگی اور زوموٹو نے بھی معاہدہ کیا ہے۔ 2125 افراد Swiggy اور 90 افراد نے Zomoto سے معاہدہ کرتے ہوئے ابھی تک 50 لاکھ روپئے کا کاروبار کیا ہے۔ن