چلی میں سڑک حادثہ نو افراد ہلاک

   

سینٹیاگو، 10جنوری (سیاست ڈاٹ کام) چلی کے ضلع لیکھ میں تین گاڑیوں کے آپس میں ٹکراجانے سے ایک نوزائیدہ بچے سمیت نو افراد کی موت اور 11 دیگر زخمی ہو گئے ۔سرکاری ذرائع کے مطابق، مافل اور ولدیویا کو جوڑنے والی دو لین والی شاہراہ پر کار، وین اور ٹریلر آپس میں بری طرح ٹکراگئے ۔ ولدیویا کے گورنر ہیکٹر مورینا نے بتایاکہ ‘‘حادثے میں مارے گئے نو لوگوں میں پانچ مرد اور چار خواتین شامل ہیں۔ حادثے میں 11لوگ زخمی بھی ہوئے ہیں۔ چلی روزنامہ ای ایل میکریوریو کے مطابق گاڑی میں 10مہینے کے نوزائیدہ بچہ اور دو بالغ افراد سوار تھے ۔ حادثہ اس وقت پیش آیا جب کار بے قابو ہومخالف سمت سے آ رہے ٹریلر سے ٹکرا گئی۔ گاڑی سے ٹکرانے کی وجہ سے ٹریلر کا بھی توازن بگڑ گیا اور وہ دوسری لین میں جاکر ایک وین سے ٹکرا گیا۔ حادثے میں زخمی ہونے والے افراد کو مختلف ہاسپٹلس میں داخل کرا دیا گیا ہے ۔