چلی میں کورونا انفیکشن کے ریکارڈ 4942 نئے معاملے

   

سینٹیاگو، 4 جون (سیاست ڈاٹ کام) جنوبی امریکی ملک چلی میں بھی عالمی وبا کورونا وائرس (کووڈ -19) کا قہر مسلسل بڑھتا ہی جا رہا ہے ۔ چلی میں کورونا متاثرین کی تعداد 113628 ہو گئی ہے جبکہ 1275 لوگوں کی اس وبا سے موت ہو چکی ہے ۔چلی کے وزیر صحت جیمی منالی نے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا انفیکشن کے ریکارڈ 4942 نئے معاملے سامنے آئے ہیں جبکہ اس دوران 87 مریضوں کی موت ہوئی ہے ۔ نئے معاملات میں 4537 مریضوں میں کورونا کے علامات ہیں۔