چلی میں کورونا کے 61857کیسز، 630افراد کی موت

   

سینٹیاگو، 23 مئی (سیاست ڈاٹ کام ) جنوبی امریکی ملک چلی کی وزارت صحت نے کہا ہے کہ ملک میں کورونا وائرس (کووڈ -19) کے 61857 کیسز ہیں اور 630 افراد کی موت ہو چکی ہے ۔وزارت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں جمعہ کو 4276 نئے کیسز سامنے آئے ہیں اور 41 افراد کی موت ہوچکی ہے ۔ سینٹیاگو میٹروپولیٹن کا علاقہ انفیکشن سے سب سے زیادہ متاثر ہے ۔ اس علاقے میں 85 فیصد کیسز ہیں ۔چلی کے وزیر صحت جیئم منالیچ نے جمعہ کو ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ نئے مصدقہ کیسز میں 3863 افراد کو بیماری کی علامات ہے جبکہ 413 کیسزبغیر علامات والے ہے . وزارت کے مطابق روزانہ 10 فیصد بغیر علامات والے معاملے سامنے آ رہے ہیں۔نائب وزیر صحت ارٹرو زونگا نے کہا کہ اس وقت 850 مریض وینٹی لیٹر پر ہیں، جن میں سے 159 کی حالت نازک ہے ۔ حکام کے مطابق ملک میں سرکاری اور نجی صحت کے شعبہ میں 346 وینٹی لیٹر دستیاب ہیں اور بیڈ کی دستیابی اور وینٹی لیٹر کی تعداد بڑھانے کے لئے کام کیا جا رہا ہے ۔