چمپئینز لیگ کوارٹر فائنلز کا اعلان

   

لندن ۔ چمپینز لیگ کے کوارٹر فائنلز اور سیمی فائنلز کے ڈراز کا اعلان کردیا گیا۔لاک ڈاؤن کی وجہ سے معطل لیگ کا آغاز پر ی کوارٹر فائنل میچز سے ہوگا جس میں ریئل میڈرڈ اور مانچسٹر سٹی مدمقابل ہونگی۔ بارسلونا نیپولی سے ٹکرائے گی جبکہ چیلسی کا مقابلہ بائرن میونخ سے ہوگا۔کورونا وائرس کی وجہ سے چمپیئنز لیگ کے میچز بھی مارچ کے وسط سے معطل تھے لیکن اب یوئیفا نے کوارٹرز اور سیمی فائنلز کے ڈراز کا اعلان کردیا ہے۔