چندرائن۔3: امریکہ نائب صدر کملا ہاریس نے ہندوتان کودی مبارکباد

,

   

چندرائن 3چہارشنبہ کے روز سطح چاند پر کامیابی کے ساتھ اتر گیاہے۔
واشنگٹن۔ امریکی نائب صدر کملا ہاریس نے جمعرات کے روز ہندوستان کو چندرائن 3کی کامیابی کے ساتھ چند کی سطح پر جنوبی پولار علاقے میں لینڈنگ پر مبارکباد پیش کی ہے اور”اسے تمام سائنس دانوں کے لئے ایک ناقابل یقین کارنامہ“ قراردیا ہے۔


جمعرات کے روم ہاریس نے ٹوئٹ کیا کہ ”چاند کی جنوبی پولار سطح پرچندرائن3کی تاریخی لینڈ نگ پر ہندوستان کو مبارکباد۔ اس میں شامل تمام انجینئر س اورسائنس دانوں کا یہ ناقابل یقین کارنامہ ہے۔ہمیں اس مشن او رخلائی تحقیق میں زیادہ وسیع پیمانے پر آپ کے ساتھ شراکت پر فخر ہے“۔

چندرائن 3نے چاندکی سطح پر آرام دہ او رکامیابی کے ساتھ چہارشنبہ کے روز لینڈنگ کی ہے۔ ائی ایس آر او نے ٹوئٹ کیاکہ”چندرائن 3مشن: انڈیا میں اپنی منزل پر پہنچ گیا اورآپ بھی! چندرائن 3کامیابی کے ساتھ چاند کی سطح پر پہنچ گیاہے! مبارکباد ہندوستان!“۔ امریکی سفیر برائے ہند ایرک گارسیٹی نے ہندوستان‘ ائی ایس آر او اور ان کی ساری ٹیم کو چاند کی سطح پر چندرائن 3کی کامیابی کے ساتھ لینڈنگ پر مبارکباد پیش کی۔

اقوام متحدہ میں ہندوستان کے مستقل نمائندے روچیرا کمبوج نے کہاکہ چندرائن 3کی چاندپر کامیاب لینڈنگ انسانیت کے لئے ایک تاریخی لمحہ ہے کیونکہ ”ہم چاند کے جنوبی قطب کے نامعلوم علاقے میں پیش رفت کررہے ہیں“۔

امریکہ‘ چین او رروس کے بعد کامیابی کے ساتھ چاندکی سطح پر پہنچنے والا ہندوستان چوتھا ملک بن گیاہے‘ اس نے زمین کے واحد قدرتی سٹلائیٹ کے جنوب کی طرف اترنے والا پہلے ملک کے طور پر ریکارڈ بک میں اپنی جگہ بنائی ہے۔

ملک بھر میں اس پرسکون لینڈنگ کی خصوصی اسکریننگ اسکولوں‘ سائنس مراکز عوامی اداروں میں کرائی گئی تھی۔

ائی ایس آر او کی ویب سائیڈ پر اس لمحہ کی راست نشریات کا انتظام کیاگیاتھا‘ اس کے علاوہ ائی ایس آر او نے اپنے یوٹیوب چیانل‘ فیس بک اورپبلک براڈ کاسٹر ڈی ڈی نیشنل ٹی وی پر بھی اس کی راست نشریات کا انتظام کیاتھا۔ آندھرا پردیش کے ستیش دھون اسپیس سنٹر سے 14جولائی کے روزخلائی جہاز چھوڑا گیاتھا۔