چندرائن گٹہ میں انٹر طالبہ کی خودکشی

   

حیدرآباد /27 مئی ( سیاست نیوز ) پرانے شہر کے علاقہ چندرائن گٹہ میں ایک لڑکی نے خودکشی کرلی ۔ پولیس کے مطابق 16 سالہ ناہیدہ فاطمہ جو محمد شیخ کی بیٹی تھی ۔ نے مبینہ طور پر انتہائی اقدام کرلیا ۔لڑکی انٹرمیڈیٹ کی طالبہ تھی جو اس کی نانی کے یہاں رہتی تھی ۔ اس کے والدین علحدہ رہتے تھے ۔ پولیس ذرائع نے یہ بات بتائی ۔ تاہم لڑکی کی خودکشی کی وجوہات کا پتہ نہ چل سکا ۔ پولیس چندرائن گٹہ نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔