چندرائن گٹہ میں چاقو کے حملہ میں زخمی شخص کی موت

   

حیدرآباد۔/15 مارچ، ( سیاست نیوز) چندرائن گٹہ علاقہ میں چاقو کے حملہ میں زخمی ہونے والا ایک شخص ہلاک ہوگیا۔ بتایا جاتا ہے کہ 37 سالہ عیسیٰ بن سعید زیدی ساکن فاروق نگر فلک نما تین دن قبل اپنے ایک دوست محسن علی بارواز سے ملاقات کیلئے چندرائن گٹہ پیر کی شب پہنچا تھا۔ بتایا جاتا ہے کہ دونوں کے درمیان نااتفاقی چل رہی تھی اور معاملہ کی یکسوئی کے بہانے محسن علی نے عیسیٰ بن سعید کو چندرائن گٹہ طلب کیا تھا اور بحث و تکرار کے بعد محسن نے عیسیٰ پر تیز دھار چاقو سے حملہ کردیا جس کے نتیجہ میں وہ شدید زخمی ہوگیا تھا اور علاج کیلئے اسے دواخانہ عثمانیہ میں شریک کیا گیا تھا۔ دوران علاج عیسیٰ زخموں سے جانبر نہ ہوسکا۔ پولیس نے اس سلسلہ میں قتل کا مقدمہ درج کرلیا ہے۔ب