چندرابابو کی راہول و پوار سے دوبارہ ملاقات

   

نئی دہلی ۔19 مئی ۔(سیاست ڈاٹ کام)ایک ایسی کوشش جس کے تحت مرکز میں غیر بی جے پی جماعتوں کی حکومت کے قیام کی مساعی کی جارہی ہے کے حصہ کے طورپر اے پی کے وزیراعلی و تلگودیشم صدر چندرابابونائیڈو نے آج دوسرے دن دہلی میں قومی لیڈران سے دوسرے دور کی بات چیت کی۔نائیڈو جو جمعہ کو دہلی پہنچے تھے نے ہفتہ کو راہول گاندھی،شرد پوار،شرد یادو اور سی پی آئی لیڈران سے ملاقات کرکے مختلف امور پرتبادلہ خیال کیا تھا۔ آج بھی انہوں نے راہول گاندھی اور شرد پوارسے ملاقات کی۔اتوار کی اس ملاقات کو اہمیت حاصل ہوگئی ہے کیونکہ نائیڈو نے راہول اور پوار سے ملاقات کرکے اہم امور پر تبادلہ خیال کیا۔سمجھا جاتا ہے کہ گزشتہ روز کی لکھنو میں مایاوتی سے چندرابابو کی ملاقات میں اپوزیشن اتحاد کے حق میں مایاوتی نے مکمل حمایت نہیں کی ۔چندرابابو نائیڈو،غیر این ڈی اے جماعتوں کو متحد کرنے کی کوششوں میں شدت پیداکرچکے ہیں تاکہ ان کو ایک پلیٹ فارم پرلاکر اگلی حکومت کی تشکیل کو یقینی بنایاجاسکے ۔