کانگریس میں رسوا اور شکوک کی نظر سے دیکھیں جانے والے پارٹی قائدین سے رابطہ میں
حیدرآباد ۔ 22 ۔ دسمبر : ( سیاست نیوز ) : تلگو دیشم پارٹی کے قومی سربراہ سابق چیف منسٹر این چندرا بابو نائیڈو نے تلنگانہ میں تلگو دیشم پارٹی کو مستحکم کرنے کے لیے گھر واپسی مہم کا آغاز کیا ہے ۔ تلگو دیشم سے کانگریس میں شامل ہو کر رسوا ہونے والے قائدین کو دوبارہ تلگو دیشم پارٹی میں شامل کرنے کی مہم کا آغاز کیا ہے ۔ 2018 سے قبل چند اہم قائدین کانگریس میں شامل ہوئے تھے ۔ اس کے علاوہ 2018 کے عام انتخابات میں تلنگانہ تلگو دیشم پارٹی کیانگریس سے اتحاد کرتے ہوئے ٹی آر ایس سے مقابلہ کیا تھا ۔ اتحاد اور قریبی تعلقات کے علاوہ ریونت ریڈی کے ساتھ کئی تلگو دیشم پارٹی کے قائدین نے کانگریس میں شمولیت اختیار کی تھی تاہم حالیہ دنوں میں تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹیوں کی تشکیل کے بعد کانگریس کے سینئیر قائدین نے بیشتر عہدوں پر تلگو دیشم کے قائدین کو نامزد کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے حقیقی کانگریس قائدین سے نا انصافی ہونے کا الزام عائد کرتے ہوئے کانگریس بچاؤ مہم شروع کی تھی ۔ جس کے بعد تلگو دیشم سے کانگریس میں شامل ہونے والے 13 قائدین نے اپنے عہدوں سے استعفیٰ دے دیا جس کے بعد چندرا بابو نائیڈو تلنگانہ کی سیاست میں دوبارہ قدم رکھا ۔ تلنگانہ میں تلگو دیشم پارٹی آج بھی طاقتور ہونے کا ثبوت دینے کیلئے کھمم میں ایک جلسہ عام کا انعقاد کرتے ہوئے تلگو دیشم کی طاقت کا مظاہرہ کیا ہے ۔ ن