چندرا بابو نائیڈو نے سابق انٹلیجنس چیف کو ملاقات کا وقت نہیں دیا

   

حیدرآباد۔/7 جولائی، ( سیاست نیوز) چیف منسٹر آندھرا پردیش چندرا بابونائیڈو نے سابق انٹلیجنس چیف اور سینئر آئی پی ایس عہدیدار پی ایس آر انجینلو سے ملاقات سے انکار کردیا۔ نائیڈو کے چیف منسٹر بننے کے بعد سابق انٹلیجنس سربراہ ملاقات کی کوشش کررہے ہیں۔ امراوتی میں وقت نہ ملنے پر انجینلو حیدرآباد میں نائیڈو کی قیامگاہ پہنچے۔ وہ دو مرتبہ چندرا بابو نائیڈو کی قیامگاہ پہنچے اور ملاقات کیلئے وقت مانگا لیکن انہیں مایوسی ہوئی ۔ حکام نے بتایا کہ نائیڈو مصروف ہیں اور ملاقات سے قاصر ہیں۔ انجینلو کو نائیڈو کے سیکوریٹی عملے نے مین گیٹ سے واپس کردیا۔ واضح رہے کہ وائی ایس آر کانگریس حکومت میں انجینلو پر قواعد کے برخلاف کام اور تلگودیشم سے انتقامی جذبہ کا الزام ہے۔ تلگودیشم کی شکایت پر الیکشن کمیشن نے انہیں ذمہ داری سے سبکدوش کردیا تھا جس کے بعد بھی وہ وائی ایس آر کانگریس کی مدد کرتے رہے۔1