چندرا بابو نائیڈو کورونا سے متاثر صحتیابی کیلئے جگن کی نیک تمنائیں

   

حیدرآباد۔/18 جنوری، ( سیاست نیوز) تلگودیشم پارٹی کے قومی صدر اور سابق چیف منسٹر این چندرا بابو نائیڈو کورونا سے متاثر ہوگئے۔ انہوں نے ٹوئٹر پر اس کی اطلاع دی۔ چندرا بابو نائیڈو نے کہا کہ ابتدائی علامات کے ساتھ ان کا کورونا ٹسٹ پازیٹیو رہا ہے اور وہ اپنی قیامگاہ میں کورنٹائن ہوچکے ہیں اور تمام ضروری احتیاطی تدابیر اختیار کررہے ہیں۔ چندرا بابو نائیڈو نے حالیہ عرصہ میں ان سے ربط میں آنے والے افراد سے خواہش کی کہ جلد از جلد اپنا ٹسٹ کرائیں۔ انہوں نے کہا کہ ہر کسی کو اپنی حفاظت کیلئے احتیاط کرنی چاہیئے۔ واضح رہے کہ چندرا بابو نائیڈو کے فرزند نارا لوکیش کل کورونا پازیٹیو پائے گئے تھے۔ اسی دوران چیف منسٹر آندھرا پردیش وائی ایس جگن موہن ریڈی نے چندرا بابو نائیڈو کی عاجلانہ صحت یابی کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ جگن نے ٹوئٹر پر لکھا کہ چندرا بابو نائیڈو جلد صحتیاب ہوجائیں اور مکمل صحت کے ساتھ عوام کے درمیان واپس آجائیں۔ر