چندرا بابو نائیڈو کو پولاورم پراجکٹ کے دورہ سے روک دیا گیا

   

حیدرآباد ۔یکم ڈسمبر (سیاست نیوز) آندھراپردیش کے پولارم پراجکٹ کے قریب آج صورتحال اس وقت کشیدہ ہوگئی جب پولیس نے صدر تلگو دیشم این چندرا بابو نائیڈو کو پراجکٹ کے معائنہ سے روک دیا۔ نائیڈو پارٹی قائدین کے ہمراہ پراجکٹ کے معائنہ کیلئے پہنچے تھے لیکن انہیں راستہ میں روک دیا گیا۔ پولیس کی کارروائی سے برہم مسٹر نائیڈو نے پراجکٹ کے راستہ پر دھرنا منظم کیا ، وہ پارٹی قائدین کے ساتھ سڑک پر بیٹھ گئے اور پانچ قائدین کے ساتھ معائنہ کی اجازت دینے کا مطالبہ کیا۔ پولیس نے لاء اینڈ آرڈر کی صورتحال کا حوالہ دیتے ہوئے دورہ کی اجازت سے انکار کیا۔ اسی دوران سینکڑوں تلگو دیشم کارکن جمع ہوگئے اور حکومت و پولیس کے خلاف نعرے لگانے لگے۔ چندرا بابو نائیڈو کے ہمراہ ڈی اوما مہیشور راؤ ، راما نائیڈو ، بچیا چودھری اور دیگر بھی سڑک پر بیٹھ کر احتجاج کرنے لگے۔ پولیس نے پراجکٹ کے اطراف سخت سیکوریٹی انتظامات کئے۔ ر