حیدرآباد۔/28 جنوری، ( سیاست نیوز) دہلی اسمبلی انتخابات میں کامیابی کیلئے بی جے پی نے حلیف پارٹیوں کے قائدین کو انتخابی مہم میں اُتارنے کا فیصلہ کیا ہے۔ تلگودیشم سربراہ اور چیف منسٹر آندھرا پردیش این چندرا بابو نائیڈو یکم فروری کو دہلی میں بی جے پی کی انتخابی مہم میں حصہ لیں گے۔ چندرا بابو نائیڈو دہلی کے مختلف اسمبلی حلقہ جات میں روڈ شو اور جلسوں سے خطاب کریں گے۔ بی جے پی نے حلیف جماعتوں میں سب سے پہلے چندرا بابو نائیڈو کو انتخابی مہم کیلئے مدعو کیا ہے۔ انتخابی مہم عروج پر پہنچ چکی ہے اور امکان ہے کہ جنتا دل یونائٹیڈ اور دیگر پارٹیوں کے قائدین بھی مہم میں حصہ لیں گے۔1