حیدرآباد ۔3۔ اکتوبر (سیاست نیوز) چیف منسٹر آندھراپردیش این چندرا بابو نائیڈو 7 اکتوبر کو نئی دہلی روانہ ہوں گے ۔ وہ وزیراعظم نریندر مودی اور دیگر مرکزی وزراء سے ملاقات کرتے ہوئے آندھراپردیش کے مسائل پر نمائندگی کریں گے۔ حالیہ بارش اور سیلاب کے نقصانات اور متاثرین کی بازآبادکاری کے اقدامات سے وزیراعظم کو واقف کرائیں گے۔ سرکاری ذرائع کے مطابق آندھراپردیش کے لئے مرکز سے زائد فنڈس کے علاوہ مختلف زیر التواء پراجکٹس کے بارے میں وزیراعظم کو یادداشت پیش کی جائے گی۔ چندرا بابو نائیڈو وزیر ریلویز اشونی ویشنو سے بھی ملاقات کرتے ہوئے آندھراپردیش میں نئے ریلوے پراجکٹس کی منظوری کی نمائندگی کریں گے۔ بتایا جاتا ہے کہ وزیراعظم نریندر مودی سے ملاقات کے دوران ملک کی تازہ ترین سیاسی صورتحال پر بھی بات چیت ہوگی۔ 1