اداکار اکشئے کمار کی فلم پچھلے کچھ دنوں سے کسی نہ کسی تنازعہ میں گھیرے ہوئی رہ رہی ہے اور کسی نے کسی وجہہ سے سرخیوں بٹورہی ہے۔ اس قبل فلموں سے متعلق جودھا اکبر او رپدماوت جیسی فلمیں تنازعات کاشکار ہوئی تھی‘ اور اب اسی وجہہ سے ’پرتھو راج‘ مشکلات میں گھر گئی ہے۔
مذکورہ شہر چندی گڑھ میں فلم کے خلاف اکھل بھارتیہ شتریا مہاسبھا کی نگرانی میں ایک سخت احتجاج کیاگیا‘ جس کی مانگ ہے کہ فلم کا نام تبدیل کیاجائے۔
بالی ووڈ ہنگامہ کی ایک رپورٹ کے بموجب تنظیم نے مبینہ طور پر مانگ کی کہ فلم کانام صرف پرتھو راج نہیں ہوسکتا بلکہ بادشاہ کے پورا نام ہونا چاہئے۔
ان کاکہنا ہے کہ فلم کا پورا نام ’ہندو سمراٹ پرتھوی راج چوپان‘ یا ’شہنشاہ پرتھوی راج چوہان‘ ہونا چاہئے۔
اس کی وجہہ سے پرتھو ی راج چوہان آخری ہندو شہنشاہ تھے اور مذکورہ فلم میں انہیں عنوان کے حوالے سے پورا احترام دینا چاہئے۔ انہوں نے اس بات کی بھی مانگ کی ہے کہ فلم کوریلیز سے قبل تنظیم کے نمائندوں کو دیکھانا ہوگا۔
تنظیم نے کہاکہ ہمیں نہیں چاہتے کہ کوئی تنازعہ پیش ائے اور بادشاہ کی تاریخ کے ساتھ کسی قسم کی چھیڑ چھاڑ ہو۔
چندی گڑھ کے سیکٹر 45میں احتجاج کے بعد اکھل بھارتیہ شتریا مہاسبھا کے ممبرس نے مبینہ طورپر کہاکہ فلم کے متعلق تمام تشویش کو پروڈیوسر اورڈائرکٹر حل نہیں کرتے ہیں‘ تو اس فلم کا بھی وہی حال ہوگا جو پدمات اورجودھا اکبر کی ریلیز کے وقت ہوا تھا۔
اس وقت بہت ہنگامہ کرتے ہوئے فلم کے پرڈویوسر‘ ڈائرکٹر اور اداکار اکشے کمار کے علامتی پتلے نذر آتش کئے گئے۔ وباء کی وجہہ سے پرتھو ی راج زیر التوا ہے۔ اب انہوں نے فلم کی ریلیز5نومبر 2021کو کرنے کافیصلہ کیاہے۔
یش راج فلم کے ایک پرانے دور کی کہانی میں اکشے کمار پرتھو ی راج کا کردار ادا کررہے ہیں اور اس اپنے فلمی کیریر کی شروعات کرنے والے مانوشی چہلرسن یوگیتا کا کردار ادا کرہی ہے۔