چندی گڑھ ہوائی اڈہ شہید بھگت سنگھ سے موسوم

   

نئی دہلی : وزیر اعظم نریندر مودی ے آج چنڈی گڑھ ہوائی اڈے کا نام شہید بھگت سنگھ کے نام پر رکھنے کا اعلان کیا۔مسٹرمودی نے یہ اعلان آل انڈیا ریڈیو پر نشر ہونے والے اپنے ماہانہ پروگرام من کی بات کی 93ویں قسط میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس 28 ستمبر کوسیلبریٹ کرنے کی ایک اور وجہ بھی ہے ۔ انہوں نے کہا، جانتے ہیں کیا ہے ! میں صرف دو لفظ کہوں گا لیکن مجھے معلوم ہے ، آپ کا جوش چار گنا زیادہ بڑھ جائے گا۔ یہ دو الفاظ ہیں سرجیکل اسٹرائیک۔ بڑھ گیاناجوش! ہمارے ملک میں امرت مہوتسو کی جو مہم چل رہی ہے انہیں ہم دل و جان سے منائیں، اپنی خوشیوں کو سب کے ساتھ بانٹیں۔مسٹرمودی نے کہا کہ آج سے تین دن بعد 28 ستمبر کو امرت مہوتسو کا ایک خاص دن آرہا ہے ۔ اس دن مادروطن کے بہادر بیٹے بھگت سنگھ جی کا یوم پیدائش ہے ۔ بھگت سنگھ کے یوم پیدائش سے عین قبل انہیں خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے ایک اہم فیصلہ کیا گیا ہے ۔ فیصلہ کیا گیا ہے کہ چندی گڑھ کے ہوائی اڈے کا نام اب شہید بھگت سنگھ کے نام پر رکھا جائے گا۔ اس کا کافی عرصے سے انتظار تھا۔’’ وزیر اعظم نے کہا کہ اپنے آزادی پسندوں سے تحریک لے کر، ان کے نظریات پر عمل کرتے ہوئے ، ان کے خوابوں کا ہندوستان بنانا ہے اور یہی ان کے تئیں ہماری خراج عقیدت ہے ۔