شاہجہاں پور کی خاتون کا طبی معائنہ
اترپردیش کی ایک لا اسٹوڈنٹ جس نے بی جے پی لیڈر سوامی چنمیانند پر ریپ کا الزام عائد کیا ہے، اُس نے کہا کہ ایک ’پن ڈرائیو‘ ایس آئی ٹی کو پیش کیا گیا ہے، جس میں چنمیا نند کے خلاف کلیدی ثبوت ہے، جو لیڈر کا ’’حقیقی چہرہ‘‘ بے نقاب کرنے کیلئے کافی ہے۔ اس دوران ایس آئی ٹی مبینہ طور پر متاثرہ طالبہ کو چہارشنبہ کو طبی معائنے کیلئے ہاسپٹل لے گئی جہاں ڈاکٹروں کے پیانل نے اُس کا معائنہ کیا۔