شاہجہاں پور ۔ /6 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) بی جے پی کے سینئر لیڈر اور سابق مرکزی وزیر سوامی چنمیانند کیخلاف ان کے ہی کالج سے تعلق رکھنے والی قانون کی ایک طالبہ کی طرف سے عائد کردہ ہراسانی کے الزامات کی تحقیقات کیلئے سپریم کورٹ کے حکم پر حکومت اترپردیش کی طرف سے تشکیل شدہ خصوصی تحقیقاتی ٹیم (ایس آئی ٹی) آج شاہجہاں پور پہونچ گئی ۔ انسپکٹر جنرل نوین اروڑہ کی زیرقیادت یہ ٹیم جمعرات کی شب یہاں پہونچی اور مقامی پولیس کی طرف سے کی گئی تحقیقات کا جائزہ لینے کے بعد اپنی چھان بین کا آغاز کردیا ۔ اروڑہ نے اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ’ مقامی پولیس کی طرف سے جمع کردہ ثبوت اور سپریم کورٹ کو روانہ کردہ دستاویزات موصول ہونے کے بعد تحقیقات شروع کردی جائیں گی ۔