چنچلگوڑہ جیل میں ایک زیر دریافت قیدی فوت

   

حیدرآباد :12 فبروری ( سیاست نیوز) چنچل گوڑہ جیل ان دنوں سرخیوں میں ہے ۔ گزشتہ دنوں قیدیوں کے ساتھ مارپیٹ اور مبینہ طور پر اذیت رسانی کے الزامات میں گھرے جیل حکام کو آج ایک اور تلخ تجربہ کا سامنا کرنا پڑا اور اس کی وجہ سے ان حکام کی پریشانیوں میں اضافہ ہوگیا ۔ ایک زیر دریافت قیدی چنچل گوڑہ جیل میں فوت ہوگیا ۔ خرابی صحت کے سبب اس قیدی کے فوت ہونے کی اطلاعات ہیں ۔ مداوت راجو نامی زیر دریافت قیدی جو چنچل گوڑہ جیل منتقل کیا گیا تھا مشتبہ طور پر فوت ہوگیا ۔ مداوت راجو کو راجندر نگر پولیس نے گرفتار کیا تھا ۔چوری کے الزام میں گرفتار راجو کے خلاف غیر ضمانتی وارنٹ جاری تھا اور اس ماہ کی 6 تاریخ کو پولیس راجندر نگر نے راجو کو گرفتار کرکے چنچل گوڑہ جیل منتقل کیا ۔ راجو کے رشتہ دارو ں نے جیل نہیں بلکہ پولیس پر راجو کے ساتھ مارپیٹ اور اذیت رسانی کا الزام لگاکر تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے ۔ ع