کابل : طالبان کے ایک سینئر عہدیدار نے دوہرایا ہے کہ لڑکیوں کو ہائی اسکولس میں تعلیم کیلئے واپسی کی اجازت دی جائے گی لیکن شیوخ و چنچل لڑکیاں اور خواتین باہر نکلنے کے بجائے اپنے گھروں میں رہیں تو بہتر ہوگا ۔ افغانستان کے کارگزار وزیر داخلہ اور طالبان کے 2016 ء سے شریک نائب سراج الدین حقانی نے پہلی مرتبہ باضابطہ انٹرویو میں نمودار ہوتے ہوئے یہ بیان دیا ہے ۔ انہوں نے واضح کیا کہ لڑکیوں پر غیرضروری تحدیدات کا منصوبہ نہیں ہے۔