چنچل گوڑہ جیل میں ایک اور قیدی کی موت

   

حیدرآباد /14 فروری ( سیاست نیوز ) چنچل گوڑہ جیل میں قید ایک اور قیدی کی مشتبہ حالت میں موت ہوگئی ۔ دبیرپورہ پولیس کا کہنا ہے کہ 48 سالہ کشن خرابی صحت کے سبب فوت ہوگیا ۔ دبیرپورہ پولیس ذرائع کے مطابق محبوب نگر نواب پیٹ سے تعلق رکھنے والے کشن کو جاریہ ماہ کے پہلے ہفتہ میں جیل منتقل کیا گیا تھا ۔ کشن کی صحت ناساز تھی اور اسکو سانس لینے میں تکلیف تھی اور صحت کے کافی مسائل کا شکار تھا ۔ 11 فروری کے دن صحت اچانک بگڑنے کے سبب جیل حکام نے کشن کو نگرانی کے درمیان عثمانیہ جنرل ہاسپٹل منتقل کیا جہاں وہ علاج کے دوران کل فوت ہوگیا ۔ دبیرپورہ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔ع
بیوی سے دوری اور طلاق سے دلبرداشتہ شخص کی خودکشی
حیدرآباد /14 فروری ( سیاست نیوز ) بیوی کی دوری اور طلاق سے دلبرداشتہ ایک شخص نے خودکشی کرلی ۔ پولیس اسٹیشن مائیلاردیوپلی حدود میں یہ واقعہ پیش آیا ۔ جہاں 26 سالہ کمارا سوامی نے خودکشی کرلی۔ کمارا سوامی پیشہ سے لیبر تھا جو سداپاکا بیٹا بتایا گیا ہے ۔کمارا سوامی مدھوبن کالونی میں رہتا تھا ۔ جس نے 5 سال قبل سری دیوی سے لو میاریج کیا تھا ۔ شادی کے بعد مالی پریشانیوں سے سوامی تنگ آچکا تھا ۔ گھریلو پریشانیوں اور مالی پریشانیوں کے سبب میاں بیوی میں جھگرا شروع ہوا اور اس کی بیوی نے دوری اختیار کرتے ہوئے شوہر سے طلاق لے لی ۔ بیوی کے طلاق اور مالی پریشانیوں سے تنگ آکر کمارا سوامی نے کل پھانسی لیکر خودکشی کرلی پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔ ع