چنچل گوڑہ سے 9 ماہ کی بچی کا اغواء، اغواء کنندہ خاتون ظہیرآباد میں پکڑی گئی

   

حیدرآباد : /3 مارچ (سیاست نیوز) شہر کے علاقہ مادناپیٹ سے اغواء کی گئی کمسن بچی کو ظہیرآباد پولیس نے اغواء کنندہ خاتون کے چنگل سے بچالیا ۔ تفصیلات کے مطابق دیڑھ سالہ کمسن لڑکی کو نگرانکار شاہ جہاں بیگم نے اس وقت اغوا کرکے لڑکی کو ظہیرآباد منتقل کیا جب بچی کے والدین مغویہ لڑکی کی جڑواں بہن کو دواخانہ لے گئے تھے ۔ مکان واپس لوٹنے پر بچی کے والدین نے شاہ جہاں بیگم اور ان کی لڑکی لاپتہ ہونے پر پولیس میں شکایت درج کروائی ۔ مادنا پیٹ پولیس نے اس سلسلہ میں فوری حرکت میں آکر علاقہ کے سی سی ٹی وی کیمروں کا تجزیہ کیا جس میں یہ معلوم ہوا ہے کہ شاہ جہاں بیگم مغویہ لڑکی کو بس کے ذریعہ ظہیرآباد منتقل کیا ۔ اس سلسلہ میں مادناپیٹ پولیس نے ظہیرآباد پولیس کو آگاہ کیا تھا جس پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے اغواء کنندہ خاتون کو گرفتار کرتے ہوئے اس کے قبضہ سے مغویہ لڑکی کو رہا کروالیا ۔