چنڈی پرساد بھٹ کو ملے گا ’اندرا گاندھی قومی ایکتا ایوارڈ‘

   

نئی دہلی11اکتوبر(سیاست ڈاٹ کام )مشہور ماہر ماحولیات اور سماجی کارکن چنڈی پرساد بھٹ کو قومی اتحاد اور بھائی چارے کے لئے مشہور اندرا گاندھی قومی ایکتا ایوارڈ کے لئے منتخب کیا گیا ہے ۔کانگریس کی اندرا گاندھی قومی ایکتا ایوارڈ ایڈوائزری کمیٹی کے ممبر سکریٹری موتی لال وورا نے جمعہ کو یہاں جاری ریلیز میں یہ اطلاع دی۔انہوں نے بتایا کہ مسٹر بھٹ کا انتخاب 2017اور 2018 کے ایوارڈ کے لئے ہوا ہے ۔انہیں ملک کے اتحاد اور سالمیت کو فروغ دینے کے لئے 31ویں اندرا گاندھی قومی ایکتا ایوارڈ سے نوازا جائے گا۔