نئی دہلی۔پچھلے چوبیس گھنٹوں میں دہلی پولیس کے دوجوانوں کی نعشیں دستیاب ہوئیں اور اس بات کی جانکاری اتوار کے روز خود ہلی پولیس نے دی ہے۔
وہیں 29سالہ حوالدار یوگیندر ماتھرکی نعش مشتبہ حالات میں ملی جبکہ انسپکٹر یوگیش کمار ایک حادثے میں زخموں سے جانبرنہ ہوسکے۔
ڈپٹی کمشنر آف پولیس (ریلویز) ہریندر سنگھ نے کہاکہ ”اتوار کی صبح ریلوے پولیس نے موندکا علاقے میں ریلوے پٹریوں پر پڑی ایک پولیس جوان کی نعش کے متعلق جانکاری دی۔ جس کی شناخت 29سالہ حوالدار ماتھر کے طورپر ہوئی ہے“۔
مذکورہ ڈی سی پی نے کہاکہ ماتھر کی شناخت اس کے جیت سے ملے دستاویزات سے ہوئی ہے۔ کرالا کے ساکن ماتھر کی دہلی ٹریفک کنٹرول روم میں تعیناتی تھی۔
ڈی سی پی نے کہاکہ اس کے پاس سے کوئی خودکش نوٹ دستیاب نہیں ہوئی ہے۔ لمبی میڈیکل چھٹی کے بعد دو دن قبل مذکورہ حوالدار نوکری پر واپس لوٹا تھا۔
اس کی شادی ہوگئی ہے او رایک دوسال کا لڑکا بھی ہے۔ انسپکٹر کمار کے معاملے میں وینکٹشوار اسپتال کے ڈاکٹرس نے آمد ہی پر انہیں مردہ قراردیا۔
دوارکا کے سیکٹر19میں رہنے والے کمار کی تعیناتی ائی جی ائی ائیر پورٹ پر تھی۔ فی الحال کمار کو ایس ائی ٹی میں ایس ائی ٹی کی زائد ذمہ داری کے ساتھ تعینات کیاگیاتھا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی جانچ میں ان کی وجہہ حادثہ سمجھ میں آرہی ہے