چوبیس گھنٹوں میں 24نئے معاملے‘ ممبئی میں ایک بزرگ کی موت

,

   

ملک میں منگل کے روز کرونا کے 138معاملے درج کئے گئے جبکہ چہارشنبہ کے دوپہر تک یہ تعداد بڑھ کر 143تک پہنچ گئی ہے۔

چوبیس گھنٹوں میں 24معاملات درج کئے گئے ہیں۔ اس وباء سے ہندوستان میں تیسری جان گئی ہے۔ممبئی میں 64سالہ کے بزرگ نے دم توڑ دیا۔

وہ اس ٹیکسی میں بیٹھے تھے جس میں پہلے ہی پانچ متاثرہ اشخاص نے سفر کیاتھا۔ نوائیڈا میں فرانس سے لوٹی خاتون کے بشمول پانچ متاثرہ لوگ ملے ہیں۔

دہلی کے صفدر جنگ میں دو نئے معاملات درج کئے گئے ہیں۔ مغربی بنگال کے کلکتہ میں پہلا معاملہ ملا ہے۔

کرناٹک اورلداخ سے 3-3کیس ملے ہیں۔ جس میں کلبرگی میں فوت ہونے والے ایک شخص کا علاج کرنے والا ڈاکٹر بھی ہے۔

دہلی کے ایل این جے پی میں بھی نو مشتبہ افراد کو بھرتی کیاگیاہے۔