چوتھا نیا میگا سٹی شہر 13,972 ایکر اراضی پر بسایا جائے گا

   

حکومت نے جامع پراجکٹ رپورٹ تیار کرلی، مختلف زونس کیلئے اراضی مختص کردی گئی
حیدرآباد ۔ 3 اگست (سیاست نیوز) چیف منسٹر ریونت ریڈی نے ماچیرلہ کو حیدرآباد کا میگا شہر کی حیثیت سے ترقی دینے کا اعلان کیا جس کے بعد نئے شہر کی تشکیل کیلئے مختلف محکمہ جات سے تیاریوں کا آغاز کردیا۔ حکومت کی جانب سے ایک جامع پراجکٹ رپورٹ بھی تیار کی گئی ہے۔ 13,972 ایکڑ اراضی پر یہ شہر وجود میں آئے گا۔ اس میگا سٹی کیلئے مختلف شعبوں اور مراکز کے قیام کیلئے اراضیات بھی مختص کی گئی ہے۔ مصنوعی ذہانت شہر کیلئے 297 ایکر۔ یونیورسٹی زون کیلئے 454 ایکر الیکٹرانکس اور عام صنعتوں کیلئے 4774 ایکر انٹرٹینمنٹ کیلئے 470 ایکر، فرنیچر پارک کیلئے 309 ایکر ہیلت سٹی کیلئے 370 ایکر لائف سائنس حب کیلئے 4207 ایکر ریسیڈنشیل اور تجارتی علاقوں کیلئے 1317 مکمل ریسیڈنشیل علاقوں کیلئے 1013 ایکر اسپورٹس حب کیلئے 761 ایکر اراضی مختص کی گئی ہے۔ ضلع رنگاریڈی کے میرخان پیٹ، بیگری کنچے، ماچرلہ میں یہ چوتھا نیا شہر تعمیر ہورہا ہے۔ اس شہر میں تمام سہولتیں فراہم کی جائیں گی۔ انڈسٹری زون، تعلیمی زون، ریسیڈنشیل زون، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ دیگر تمام سہولتیں اس شہر میں مہیا کرتے ہوئے اس کو عالمی شہر کے طرز پر ترقی دی جائے گی۔2